الیکشن پرامن‘ پنجاب حکومت نے سیاست سے بالا ہوکر فرائض ادا کئے: عمر سرفراز
لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر ضمنی انتخابات کا عمل پرامن رہا۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ‘ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں۔ حکومت پنجاب نے کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالا ہوکر اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ عمران خان قوم کے مخلص رہنما ہیں جن کی سیاست کا محور ملک اور قوم کی مضبوطی ہے۔ پی ڈی ایم مافیا کا پوری قوت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ آنے والا دور پی ٹی آئی اور ملک کی ترقی کا ہے۔