ملتان: بیلٹ بکسوں کے کھلے رہنے کی شکایت پر تحریک انصاف کا احتجاج
ملتان (سپیشل رپورٹر) ضمنی الیکشن این اے 157 میں خواتین کے پولنگ سٹیشن نمبر 72 میں کچھ بیلٹ بکسوں کے مسلسل کھلے رہنے کی شکایت کی گئی جس پر خواتین پی ٹی آئی ورکرز نے بھی احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی ورکرز نے پولنگ سٹیشن کے گیٹ پر اکٹھے ہو گئے۔ پولنگ عملہ دھاندلی کر رہا ہے۔ اس دوران مشتعل کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔ علاوہ ازیں ووٹنگ کے دوران پولنگ سٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی تھی تاہم سیاسی کارکنان نہ صرف پولنگ سٹیشنز کے اندر موبائل فون لئے گئے بلکہ بعض ووٹرز نے اپنے ووٹ کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمشن نے ان تمام ویڈیوز اور تصاویر کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
بیلٹ بکس