• news

پی ٹی آئی کا ملکی سیاست میں کردار کلید ی ہے: راشد منیر 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر ضلعی نائب صدر محمد راشد منیر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کا فخر اور ناز ہیں جو عوامی مسیحا اور ملکی حقیقی آزادی وخودمختاری کی جدوجہد کررہے ہیں عمران خان کے خلاف جاری انتقامی کاروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ہم پارٹی قیادت کی کال کے منتظر ہیں جب بھی احتجاج کی کال دی گئی ہمیشہ کی طرح اس احتجاجی تحریک میں بھی پیش پیش ہوں گے ہمارا جینا مرنا پاکستان اور عمران خان کیلئے ہے، اپنے ایک بیان میںمحمد راشد منیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملکی سیاست میں کردار کلید ی ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوششیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی عمران خان کا مائنس کرنے کی سازشیں کرنے والے خود مائنس ہو جائیں گے، امپورٹڈ حکومت جس مقصد کی خاطر اقتدار میں آئی ہے قوم اس سے اچھی طرح آگاہ ہے، تحریک انصاف احتساب کے نعرے سے پیچھے ہٹی اور نہ ہٹے گی۔

ای پیپر-دی نیشن