عوامی محرومیوں کا ازالہ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے:حاجی فلک شیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی ڈویژنل جنر ل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ اور ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شیخوپورہ سے کامیابی سے ہمکنار ہو گی ، آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پنجاب بھر سے بھرپور نشستیں لیکر کامیاب ہو گی اس بار تخت شیخوپورہ پیپلز پارٹی کے پاس ہو گا کیونکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے ،مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت سے ستائی عوام کی امید پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے ، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک بھر میں عوام کیساتھ رابطہ مہم تیز کردی گئی ہے ۔ شیخوپورہ پیپلز پارٹی کا قلعہ ثابت ہو گا ، شیخوپورہ کی عوام اپنی محرومیوں کا ازالہ ووٹ کی طاقت سے کر یگی ۔ 15 سال برسر اقتدار رہنے والے سیاستدانوں نے عوام سے پینے کا صاف پانی تک چھین لیا ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلور آف دی ہائوس اور باہر سرکاری ملازمین کاساتھ دیا ہے ۔