• news

قوم جھوٹ ‘ انتشار کی سیاست مسترد کرچکی :طارق محمود ڈوگر


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ آج پی پی 139کا ضمنی الیکشن نواز لیگ جیتے گی دیگر حلقوں کے ضمنی الیکشن کے نتائج بھی مختلف برآمد نہیں ہوں گے عمران خان کو ضمنی الیکشن کی تمام سیٹوں پر عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا قوم ان کی جھوٹ اور انتشار کی سیاست مسترد کرچکی ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ قوم کا موجودہ وفاقی حکومت پر اعتماد مثالی ہے (ن) لیگ کی عوامی و ملکی اور جمہوری خدمات آئندہ عام انتخابات میں شاندار فتح کی بنیاد ثابت ہوں گی،نواز شریف کے دور وزارت عظمیٰ میں پانامہ کے ذریعے سیاسی عدم استحکام لایا گیا پھر عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر معیشت تباہ کی گئی اور اب سیاسی انارکی کے ذریعے حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کامیاب ہونے نہیں دی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن