• news

مانانوالہ میں ریسکیو 1122 کی سروس کے آغاز کے حوالے سے تقریب


مانانوالہ(نامہ نگار)مانانوالہ میں ریسکیو 1122 کی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹاؤن کمیٹی ہال مانانوالہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق چیئرمین ٹیوٹا پنجاب رانا علی سلمان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شیخوپورہ رانا اعجاز احمد نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں مانانوالہ و ملحقہ یونین کونسلوں آئے سینکڑوں افراد موجود تھے۔ رانا علی سلمان اور رانا اعجاز احمد نے مانانوالہ کے لیے نئی لگژری ایمبولینس فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد مانانوالہ میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس بھی شروع کر دی جائے گی تا کہ جن تنگ گلیوں میں ایمبولینس نہیں جا سکتی وہاں پر موٹر بائیک ایمبولینس کے ذریعے مریضوں کو ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ایمبولینس ہمہ وقت سول ہسپتال مانانوالہ میں دستیاب ہو گی۔عوامی و سماجی حلقوں نے مانانوالہ کے لیے ایمبولینس سروس فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن