مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی :شہباز ملک
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما انجینئر شہباز ملک نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام اپنے گھروں کی چیزیں بیچ کر بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں اور ضروریات زندگی کی چیزوں کو خرید رہے ہیں،ہر چیز غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے اور لوگ ڈیپریشن کی وجہ سے موت کی طرف جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،اس وقت آٹا گھی دالیں اور بجلی ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے جبکہ عوام کو ریلیف دینے والی صوبائی اور وفاقی حکومتیں اپنی انا اور بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔