ملک میں قتل و غارت ‘ لوٹ مار کا بازار گرم ہے:شیخ عاصم مظہر
جھبراں(نامہ نگار) معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ نے ایثار، قربانی، حسن سلوک، برداشت، رواداری، اتحاد، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا ابدی پیغام دیا ہے بدقسمتی سے مسلمان یہ پیغام بھلا چکے ہیں ملک میں قتل و غارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ہر طرف افراتفری کا عالم ہے لوگ پریشان اور مایوس ہیں جنہیں ان ابتر حالات سے نکالنے کا واحد ذریعہ نبی کریم ؐ کی سیرت کو مشعل راہ بنانا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ،ہر فرد ملک خداداد پاکستان کو دنیا میں ایک فلاحی مملکت بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے گا۔