انٹرپول جنرل اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ‘ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ شرکت کیلئے بھارت چلے گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انٹرپول جنرل اسمبلی کے بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ بھارت چلے گئے۔ پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ ایک ساتھی افسر کے ہمراہ نئی دہلی گئے۔ جنرل اسمبلی کا 90 واں اجلاس آج سے 21 اکتوبر کو ہو گا۔