• news

  اکاؤنٹس بک ، ریکارڈ ، دستاویزات پیش کریں ، شیخ رشید کو ایف بی آر کا نو ٹس 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر کے ان  لینڈ ریونیو ڈویژن نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو انکم ٹیکس کے قانون کی سیکشن177ایک کے تحت  نوٹس جاری کیا ہے  جس میں انھیں ہدائت کی گئی ہے کہ وہ  اپنی اکاؤنٹس بک ، ریکارڈ اور دستاویزات پیش کریں ،ان کو21اکتوبر تک  یہ سارا ریکارڈزاتی یا وکیل کے زریعے جمع کرانے کی ہدائت کی گئی ہے ،سیکشن 177کے تحت ایف بی ار کسی بھی فرد کا مکمل آڈٹ کرنے کا اختیار رکھتا ہے ،اس میں ریکارڈ کا  جانچ کی جاتی ہے اور ادارہ اپنے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر اس کا جائزہ لیتا ہے اور اگر مطمئن نہ ہو تو آمدن کی خود تشخیص کر سکتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن