• news

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا


اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا۔ اس سے قبل رواں برس موجودہ حکومت نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین منتخب کیا تھا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نور عالم کا نام بطور چیئرمین پی اے سی تجویز کیا تھا۔ وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے خواجہ آصف کی تجویز کی تائید کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن