عوام دوبارہ عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئیںگے: اعظم ریاض گجر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے پاکستان کی عوام بہت کچھ بھگت چکی ہے اب وہ دوبارہ عمران خان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی، ساڑھے تین سال عوام کا مسلسل استحصال کرنیوالے آج پھر قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کی کوشش کررہے ہیں، صوبائی مشینری مرکز کیخلاف استعمال نہیں ہوسکتی اگرکوئی بھی ادارہ کسی ایک جماعت کا سہولت کار بنے گا تو آئین و قانون اپنا راستہ بنائے گا اور ذمہ داروں کو انجام بھگتنا پڑے گا۔عمران خان نے پارٹی کارکنوں سے احتجاج میں شرکت کرنے کا حلف لے کر اپنی ناکامی تسلیم کرلی وہ جان چکے ہیں جب احتجاج کیلئے نکلیں گے تو عوام درکنار خود ان کی پارٹی کے کارکن بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے یہی وجہ ہے کہ انہیں کارکنوں سے حلف لینا پڑ رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔