• news

 تاجروں کو مراعات عدم فراہمی سے کاروبارمتاثر ہو رہاہے:میاںتنویر


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کے نائب صدر میاںتنویراحمد نے کہا ہے تاجروں کو مراعات عدم فراہمی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور رہی سہی کسر ماضی کے حکمرانوںکی ملک اور عوام دشمن پالیسیوںکی وجہ سے بڑھنے والی مہنگائی نے نکال دی ہے اس سے عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے حکومت اور اپوزیشن باہمی لڑائی ختم کرکے ملک میں معاشی سرگرمیوںکی بحالی کیلئے اپنا کردارادا کریںانکی لڑائی سے ملک اور عوام کا نقصان ہورہا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں لنڈا مارکیٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاںتنویر احمد نے کہا کردار کشی اور الزام تراشی کی سیاست سے ملک وقوم کو کچھ حاصل نہیںہورہا عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے کاروبار ٹھپ ہونے سے بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن