امریکی پالیسی ریٹ میں مسلسل اضافہ پاکستان سمیت ترقی پذیر معیشتیں شدید متاثر
اسلام آباد(آئی این پی )امریکی پالیسی ریٹ میں مسلسل اضافے سے پاکستان سمیت ترقی پذیر معیشتیں شدید متاثر،افراط زر بڑھ گیا،سٹاک مارکیٹ پر بھی منفی اثر،سرمایہ کاری محدود ہو گئی۔ امریکی فیڈ پالیسی ریٹ میں مسلسل اضافے نے پاکستان سمیت ترقی پذیر معیشتوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ کرونا کی سست روی کے بعد عالمی معیشت تیزی سے بحال ہو رہی ہے جس سے تمام عالمی منڈیوں میں مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طلب میں اضافے نے بالآخر تمام ممالک میں افراط زر کو تیز کر دیا ہے، جس سے ان کے مرکزی بینکوں کو سخت مالیاتی پالیسیاں اختیار کرنے پر آمادہ کیا گیا ہے۔