گورنمنٹ ہائی سکول کھاریانوالہ میں فائرنگ کے واقعہ کی جوڈیشنل انکوائر ی کرائی جائے: آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی سے مطالبہ کیا ہے گورنمنٹ ہائی سکول کھاریانوالہ میں ہونیوالے فائرنگ کے واقعہ کے نتیجہ میں شدید زخمی ایسوسی ایشن کے صدرآصف محبوب کے واقعہ کی جوڈیشنل انکوائر ی کرائی جائے تاکہ ذمہ دران کاتعین ہو سکے،موت حیات کی کشمکش میں مبتلا زخمی ٹیچر کے واقعہ کی انکوائری سی او ایجوکیشن کے زیر سایہ ہو رہی ہے جو اس مقدمہ میں نامزد ملزم ہے اور انکوائری پر اثرانداز ہو رہا ہے،لہذا سی او میاں شفقت حبیب کو معطل کرکے اعلیٰ سطح کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے واضع رہے بھکھی پولیس نے واقعہ پر ملزم وسیم اور میاں شفقت حبیب پر دہشت گردی ایکٹ اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
نارنگ منڈی کی داخلی سڑک