عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ شہر کی داخلی شاہراہ یونس روڈ کی تعمیر عرصہ دراز سے مکمل نہ ہوسکی اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق شاہدرہ کالاخطائی نارنگ موڑ روڈسے شہر میں واحد داخلی شاہراہ یونس روڈ جو عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر بڑے بڑے کھڈے بن چکے خستہ حالی کی وجہ سے چھوٹی بڑی گاڑیوںکا گزرنا مشکل ہو چکاعرصہ دراز گزر جانے کے بعد بھی اس کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شاہراہ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔