• news

سازش کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے  والوں کو عوام نے مسترد کر دیا:میاں اسلم


لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا۔ 13 جماعتوں کی ضمنی انتخابات میں شکست ان کیلئے نوشتہ دیوار ہے، عوام نے لٹیروں کو آئینہ دکھا دیا۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، فسطائیت کی سوچ ہار گئی۔ سازش کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے والا ٹولہ عوام کے پیغام کو سمجھے، پاکستان میں اب لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، امپورٹڈ اور غلام حکومت عوام کے فیصلے کو تسلیم کرے اور گھر چلی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن