• news

دوسروں کی جنگ لڑیں گے نہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے دیں گے: طالبان


کابل (نیٹ نیوز) قافغان طالبان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دوسروں کی جنگ لڑیں گے اور نہ ہی افغان سر زمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔ افغان ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے قطری دارالحکومت دوحہ میں چند روز قبل امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔ ملاقات کی مزید تفصیلات کے مطابق طالبان حکام نے بتایا کہ افغان طالبان نے پاکستانی حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت اور ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ طالبان نے کہا تھا کہ امن کا قیام دونوں فریقین کا مسئلہ ہے، طالبان حکام نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خواہ وہ امریکی اتحاد کا حصہ نہ بھی ہو۔ افغان ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے بھی طالبان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ افغانستان میں کسی عسکری گروہ کی مالی امداد نہیں کریں گے۔
طالبان

ای پیپر-دی نیشن