جرائم میں ملوث بھکاریوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں، سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔لاہور پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکی مشترکہ ٹیمیں بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کےخلاف کاروائیاں تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔بچوں کو اس گھناو¿نے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال عادی و جرائم پیشہ بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 3452 مقدمات درج کرکے 3510 گداگروں کو حراست میں لیا گیا۔
فیروز والہ :مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،چار زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے ۔لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ٹرالہ بے قابو ہوکر رکشہ سے ٹکرا گیاجس کے نتیجہ میں رکشہ الٹ گیا،حمیرا بی بی جاںبحق اور اس کی والدہ بلقیس بی بی اور بہن سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب لاہور روڈ پر ہاو¿سنگ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونےوالا نوجوان احسان جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔