• news

ملک بھر کے خواجہ سراوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کردیا


اسلام آباد(خبرنگار) ملک بھر کے خواجہ سراوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایکٹ سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا ۔خواجہ سراﺅں کوتعلیم ، صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تحفظ آئین پاکستان دیتا ہے،ایکس کارڈ کی وجہ سے خواجہ سراﺅں کو حج اور عمرے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے لہذا خواجہ سراﺅں کیلئے ایکس کارڈ کو ختم کرکے سادہ کارڈ جاری کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار خواجہ سرا راہنما الماس بوبی و دیگر نے شی میل فار فنڈامنٹل رائٹس کے زیراہتمام پیر کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سرا راہنماﺅں کا مزید کہناتھا کہ خواجہ سراﺅں کو انکے والدین بھی قبول نہیں کرتے اور انہیں مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے،اگر خواجہ سراﺅں کیخلاف مانگنے پر مقدمات بن سکتے ہیں تو ان لوگوں پر بھی کیس بننے چاہئیں جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینگ سمیت دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے مانگنے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سراﺅں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،ہماری شرعی حیثیت کو بحال کیا جائے اور ٹرانس جینڈر ایکٹ کو ختم کیا جائے۔
 الماس بوبی 


ڈیفنس: مخبری کا شبہ، منشیات فروشوں نے ڈولفن اہلکار قتل کر دیا 
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس سی کے علاقے میں منشیات فروشوں نے مخبری کے شبہ میں فائرنگ کر کے ڈولفن اہلکار کو شہےد کر دیا ہے۔ ڈولفن اہلکارغلام قاسم ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گاو¿ں ڈیرہ چال پہنچا، جہاں گھات لگائے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ 9گولےاں لگنے سے کانسٹےبل قاسم شدےد زخمی ہو گےا میو ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ حملہ آور ا فرار ہو گئے ہےں۔ڈیفنس سی کے علاقے ڈیرہ چاہل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن سکواڈ اہلکار غلام قاسم کی شہادت پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


 غلام قاسم کو انتہائی تشوےشناک حالت مےں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کانسٹےبل کے والد تاج دین کا کہنا ہے کہ ملزمان رضوان، عرفان اور غلام دستگیر سمیت دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخبری اور دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلو¶ں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ 
ڈولفن قتل 

ای پیپر-دی نیشن