• news

گجر پورہ: بدچلنی کا شبہ، بہن کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا 


لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے میں بدچلنی کے شعبہ پر بھائی نے بہن کو سر پر ڈنڈے مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کرول گا¶ں میں اجمیر نے اپنی 28 سالہ بہن عصمت کو ڈنڈے مار کر زخمی کیا اور فرار ہو گیا۔ عصمت کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
بہن قتل


پنجاب پولیس نے اڑھائی لاکھ اولیو گرین یونیفارم خریداری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا 
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے اڑھائی لاکھ اولیو گرین یونیفارم کی خریداری کے لئے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اور خریداری کے لئے ڈی آئی جےزز کی سربراہی میں 7 کمےٹیاں تشکیل دے دی گئی ہےں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دس میں سے چارکمپنیوں پری کوالیفکیشن میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ارشد برادرز، سرینا، ایکسل اورنشاط نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ٹیکنکل کمیٹی کو چاروں کمپنیوں کے کاغذات تصدیق اور کانٹ چھانٹ کے لئے بھجوا دئے گئے ہیں۔


 ٹیکنیکل کے عمل کے فنانشل بڈ کا عمل منعقد کیا جائے گا اورکم ریٹ دینے والی کمپنی کوکنٹریکٹ جاری کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن