عبدالرحمان کانجو کا پارلیمنٹ ہاﺅس پر ”انا خاتم النبیین لا نبی بعدی“لکھنے کی خواہش کا اظہار
سینیٹ کے اجلاس کے آغاز پر ہی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے جارحانہ رویہ اپنایا، پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر احتجاج کے باعث سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، ایوان ” اعظم سواتی کو رہا کرو کے نعروں سے گونجتا رہا“۔اپوزیشن سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے صورتحال کو پر قابو پانے کی کوشش کی،چئیرمین نے صورتحال کو پھانپ لیا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاﺅس پر ''انا خاتم النبیین لا نبی بعدی'' لکھا جانا میری دلی خواہش ہے تاہم اس کا فیصلہ سینٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کرنا ہے، جب ہمیں حکم ہوگا ہم فوری طور پر لکھوا دیں گے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں عبدالرحمان کانجو نے جذباتی انداز میں اظہار خیال کیا ان کا کنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ ہاﺅس پر ''انا خاتم النبیین لا نبی بعدی'' حدیث لکھی جائے،
ڈائری