سعودی مرکز اثرا کے تحت نبی کریم کے تبرکات کی کاپی کی نمائش
ریاض(این این آئی)کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر "اثرا" نے "ہجرت نمائش" کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد کے تبرکات کی کاپی کو لوگوں کی زیارت کے لئے پیش کردیا۔1287 میں وفات پانے والے مراکش کے محدث ابن عساکر کے مطابق نبی سے منسوب بابرکت اشیا کی کاپیاں اندلس کے کاریگروں نے 13 ویں صدی میں تیار کی تھیں۔
یہ نسخے عام طور پر اسلامی دارالحکومتوں میں علمائے حدیث میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ان علما کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور احادیث کو محفوظ کرنے اور منتقل کرنے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔اس نمائش کا افتتاح سعودی مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے نئے ہجری سال کے آغاز پر کیا تھا۔ نمائش کے افتتاح کے موقع پر سعودی اعلی حکام، اسلامی فن و تاریخ کے محققین، دانشوروں اور دنیا بھر سے آئے دیگر معزز مہمان موجود تھے۔
تبرکات نمائش