کرپٹ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان کوسبوتاژ کیا:میاں منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے ملک کا بچہ بچہ کہہ رہاہے کہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کو کنٹرول کرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیںملک انہی قوتوں کے ہاتھوں 75سال سے" سٹیٹس کو "پر چل رہا ہے جن قوتوں کے تسلط سے نجات کی خاطر قوم نے قربانیاں دیں اور پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا مگر نواز لیگ اور پی پی پی نے اپنے ہر دور اقتدار میں پاکستان کو بیرونی قوتوں کے ہاتھوں یرغمال رکھا، اپنے بیان میں میاں منور اقبال نے کہا کہ ظالم اور کرپٹ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان کوسبوتاژ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان کے مستقبل اور پاکستانیوں کی تقدیر کے فیصلے بیرونی قوتیں کررہی ہیں جنہیں اب پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی کھٹک رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ اور پاکستان بحالی کی تصویر بن کر رہ گیا ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔