کاشتکاروں،آڑھتیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے:فیصل عدنان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ممبر پامرا پنجاب (پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹ ریگو لیٹری اتھارٹی)فیصل عدنان سندھونے کہا ہے کہ کاشتکاروں اورآڑھتیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے میرا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور سبری منڈی کی بہتری کے لئے ایسا کام کریں گے جو یاد رہے انہوں نے مزید کہا کہ کمپیو ٹرائزڈ کنڈے اسی سیزان میں لاگو ہوں گے تاکہ کاشتکاروں آڑھتیوں اور پھڑیوں کی اصلاح ہو اور عام آدمی کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی سے دوکاندار اور صارفین تک پہنچنے والی اشیا کی ترسیل و قیمتوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف عوام کی جیبوں پر کسی صورت ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا اور رسد کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی حکام سے بریفنگ لی اور تمام ریڑیوں، دوکانوں اور پھٹریہ شاپس پر بڑے سائز میں نرخ نامے آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد عمران کو ہدایت کی کہ وہ از خود روزانہ کی بنیاد پر منڈی کا دورہ کریں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے تعین، بولی کے عمل سمیت اشیا کے معیار کو یقینی بنائیں۔ ، اس موقع پر ای اے دی اے محمد عمران چیئرمین مارکیٹ کمیٹی آصف الطاف بھنڈر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی منیر حسین باجوہ بھی موجود تھے ۔