سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی 3 روزہ دورہ پر پشاور روانہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی 3 روزہ دورہ پر پشاور روانہ ۔ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکریٹری سکینہ شاہد اور عنایت جدون ہوں گی۔ دورہ خیبرپی کے کے پہلے روز دردانہ صدیقی دیر لوئر کے اجلتماع ارکان میں ’’ دور جدید کے چیلنجز اور رکنیت کے تقاضے‘‘ کے عنوان سے خطاب کریں گی۔بعد ازاں دیر لوئر میں مقامی ناظمات کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کریں گی جس میں ضلعی کارکردگی کے علاوہ انتخابات کی تیاری اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی پیش کیا جائے گا۔