عمران خان کے بیانات سے ملک وقوم کی بدنامی ہورہی ہے:میاں رفاقت
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے نواز لیگ اور پاکستان لازم وملزوم ہیںعمران خان نے قائد اعظم کے پاکستان میں نفرت کے بیج بوکر دوقومی نظریہ کیساتھ غداری کی ہے ان کے بیانات سے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں بلکہ بدنامی ہورہی ہے عمران خان امریکی سازش کا ڈرامہ رچاکر عوامی ہمدردیاںحاصل کرنیکی ناکام کوششیںکررہے ہیںمگر یہ ڈرامہ بھی اب عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکا ہے عمران خان کسی غیر ملکی سازش سے نہیں بلکہ اپنی ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی بے اعتمادی سے گھر گئے ہیں، ان خیالات کااظہارانہوںنے جمال گارڈن میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا موجودہ حکومت نے پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکالنے اور اس کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے جو سخت فیصلے کئے ہیں اس سے اب پاکستان گرداب سے نکل آیا ہے اور بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائیگا ڈالر کی قیمتوںمیں کمی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسی کا ثبوت ہے۔