حضرت میراں حسین شاہ زنجانی کے 1014 ویں عرس کی تیاریاں مکمل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیر بھائی حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ حضرت میراں حسین شاہ زنجانی کا 1014 واں عرس جمعہ 21 اکتوبر شروع ہو گا۔ عرس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سجادہ نشین سید ادریس شاہ زنجانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی سید فاخر محمد زنجانی نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے بتایا کہ عرس کے موقع پر مہمانان خصوصی میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پولیس افسران شاہد چدھڑ، عمران کرامت بخاری، شاہد رشید، سید خالد ابوبکر، منصور الحسن میاں، عادل رشید، محمد ارشد کانجو، غلام دستگیر خان، محمد علی عباس، سید وقار شاہ بخاری، سید زاہد شاہ، خرم شہزاد، تاجر نمائندے خوشنود بٹ، شیخ محمد ایوب خلفیہ ادریس، مظفر سعید، اشتر عباس، سہیل جاوا سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ، زائرین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگے ۔