• news

 بائیڈن کا بیان پاکستان اور عالم اسلام کیلئے خطرناک ہے: اکبر نقشبندی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان پاکستان اور عالم اسلام کیلئے خطرناک ہے،ایٹمی اثاثوں پر امریکی تنقید بے بنیاد پراپیگنڈہ ہے،عالمی اداروں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو محفوظ ترین قرار دیا ہے،پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع کیلئے ہے کسی ملک کو خطرہ نہیں۔،جارحانہ عزائم رکھنے والے جمع خاطر رکھیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد کسی کمزور ملک پر چڑھائی کرنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی ایٹمی قوت روز اول سے کھٹک رہی ہے،سپر طاقتوں کو آج نہیں کافی عرصہ سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی موجود کے باعث پیٹ میں مڑوڑ اٹھ رہا ہے،امریکہ عالم کفر کا سرپرست بن کر دنیا میں نیو ورلڈ آرڈر نافذ کرنا چاہتا ہے،ہم اسلامی نظام لا سکے نہ ہی مغربی غلامی سے آزاد ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن