• news

 ضمنی الیکشن میں قائد عمران خان کا بیانیہ جیت گیا: صدیق مہر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضمنی الیکشن میں قائد عمران خان کا بیانیہ جیت گیا قوم نے امپورٹڈ حکومت کو بری طرح مسترد کر کے حقیقی آزادی کے حق میں دوٹوک فیصلہ سنا دیا ہے پی ٹی آئی کی جیت نئے انتخابات کی بنیاد ہے مسلط کردہ حکومت اقتدار کی جان چھوڑے اور فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کرے تاکہ عوام کی منتخب کردہ حکومت ملک کو گھمبیر مسائل سے نجات دلا سکے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں سے ملک و معیشت نہیں سنبھالی جا رہی ریکارڈ توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ہر گزرتا دن ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہا ہے ملکی مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں اور یہی پوری قوم کا مطالبہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن