• news

سا بق وزرائے اعلی کیلئے مراعات کا بل منظور: اپوزیشن کا شو ر شرابہ ، واک آئوٹ 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی نے سابق وزرائے اعلی کے لیے مراعات پنجاب منسٹر بل 2022ء اپوزیشن کے شور شرابہ میں منظور کر لیا۔ سابق وزرائے اعلیٰ اب سرکاری گاڑی ،مناسب سیکورٹی اور سٹاف ملے گا  اپوزیشن نے بل کی منظوری اور کاپیاں فراہم نہ کرنے پر  احتجاج کیا ، پنجاب اسمبلی نے اردو زبان کو رومن  انگریزی  میں لکھنے کے خلاف بل بھی منظور کر لیا اردو کو اردو زبان میں ہی لکھا جائے گا۔ اجلاس ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کی صدارت میں  2 گھنٹے 36 منٹ کی تاخیر سے شروع  ہوا۔ وقفہ سوالات میں محکمہ مواصلات کے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔ صوبائی وزیر مواصلات  علی افضل ساہی نے ایوان کو بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ترجیہات پر کی جائے گی ، سابق وزراء  اعلی کے لیے مراعات کے بل میں ترمیمی بل ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ نے  ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا ،اس پر گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رکن افتخار حسین چھچر نے کہا کہ اس وقت مناسب حالات نہیں کے صوبائی وزرا کی تنخواہیں بڑھائی جائیں، میں تنخواہوں کو بڑھانے کے خلاف نہیں ہوں ،لیکن پرائیویٹ ممبر ڈے پر ایسا بل لا کر اچھا پیغام نہیں دیا جا رہا ، جب ملک کے حالات ٹھیک ہوں تو تنخواہیں بڑھا لی جائیں۔ سمیع اللہ خان نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے روایت بن گئی ہے کہ اسمبلی قوانین کو معطل کر قرار داد لائی جاتی اور بل بھی پاس کرائے جاتے ہیں ، قرار داد کی ایک کاپی منسٹر کے پاس ہوتی ہے اور ایک کاپی سپیکر کے پاس ہوتی ہے ، ممبران میں سے کسی کے پاس کوئی معلومات نہیں ہوتی کہ کیا ہونے جا رہا ہے ہے ، کسی ممبر کے پاس ان دو بلوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں ، کرا لیا جائے گا۔  اپوزیشن رکن کا کہنا قرار داد اور قوانین چوری سے لائے جاتے ہیں اور پاس کرائے جاتے ہیں۔ میں نے بل نہیں پڑھا کیا زیادہ ہو رہا ہے کیا کم ہو رہا ہے مجھے تو علم نہیں ہے ۔ پہلے ہاوس کو بل کی کاپی دی جائے ، اگر بل اچھا ہو گا تو پاس کر لیا جائے۔ اگر مناسب نہ ہو تو مخالفت کی جائے۔ میری گزارش ہے بلز کو ملتوی کیا جائے اور معلومات فراہم کی جائیں، مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کے دور میں قانون میں ترمیم کر کے یہ  مراعات ختم کر دیں تھیں، اپوزیشن نے بل کی منظوری اور بل کی کاپیاں فراہم نہ کرنے پر احتجاج اور واک آؤٹ کیا اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ حکومت نے کیا بل منظور کرایا ہے ، جبکہ  اپوزیشن رکن خلیل طاہر سندھو نے دعویٰ کیا کہ وزراء  کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔اْردو زبان کا بل مسلم لیگ ق کی خدیجہ عمر نے پیش کیا۔ کارروائی مکمل ہونے پر اجلاس آج  بروز بدھ سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن