• news

ایشا کپ، بھارتی ہٹ دھرمی بر قرار ، کر کٹ ٹیم پاکستان بھجنے سے انکار 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023ء کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کریگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023ء کیلئے پاکستان نہیں آئیگی۔بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے سال 2008ء میں آخری مرتبہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے ممبئی حملوں کا الزام لگا کر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ممبئی میں بی سی سی آئی کی 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 ء ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں جائیگی۔ 2023ء کا ایشیا کپ پاکستان میں نہیں بلکہ نیوٹرل مقام پر ہوگا، پاکستان جاکرکھیلنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ 2023 ء کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن