ایف اے ٹی ایف کااجلاس کل پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا
پیرس(این این آئی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا دو روزہ اجلاس 20 اور 21 اکتوبر کو پیرس میں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان گرے لسٹ سے نام نکالنے جانے کے لیے پرامید ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے دیے گئے تمام نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا نام 2018 میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا، صدر ایف اے ٹی ایف 21 اکتوبر کو فیصلوں کا اعلان کریں گے۔