پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعہ کو طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21 اکتوبر کو مسلم لیگ سیکرٹریٹ چک شہزاد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف دینے پر غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر غور ہو گا۔