• news

بھارت: حجاب اتارنے سے انکار پر مسلم طالبہ کو امتحان دینے سے روک دیا 


پٹنہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلم طالبہ کو حجاب اتارنے سے انکار پر امتحان دینے سے روک دیا گیا۔ ریاست بہار کے مہانت درشن داس مہیلا کالج میں طلباء کی بڑی تعداد امتحان دینے پہنچی تھی تاہم جیسے ہی امتحان شروع ہوا ایک طالبہ کو سکارف اتارنے کا کہا گیا۔ طالبہ نے سکارف اتارنے سے انکار کیا تو استاد نے اسے امتحان  گاہ سے باہر نکال دیا اور طالبہ کی کوئی بات نہیں سنی بلکہ طالبہ کو ہراساں کیا گیا اور نفرت آمیز جملے کسے گئے۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا اگر حجاب نہیں اتارنا تو بہتر ہے بھارت چھوڑ کر پاکستان چلی جاؤ اور وہی قیام کرو۔

ای پیپر-دی نیشن