• news

محا صرے ، تلاشی کا رروائیاں جاری، دستی بم حملے میں 2مزدور ہلاک 


سرینگر (اے پی پی + کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں ایک دستی بم کے دھماکے میں دو غیر کشمیری مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ہرمن میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دستی بم کے دھماکے میں دو غیر کشمیری مزدور شدید زخمی ہو گئے جو بعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جبکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے۔ دوسری جانب انتہا پسند ہندو بلوائیوں نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر پر حملہ کیا ہے، ہندو بلوائیوں نے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی پشت پناہی میں حریت کانفرنس دفتر کے مین گیٹ پر نصب بورڈ کو اکھاڑ پھینکا۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال مودی حکومت دعوئوں کے برعکس  ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن