• news

صدر علوی نے سپریم کورٹ میں ریکوڈک ریفرنس دائر کردیا


اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر ) صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ میں ریکوڈک ریفرنس دائر کردیا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے سپریم کورٹ ریکوڈک کے حوالے سے پہلے ایک فیصلہ دے چکی جس میں ریکوڈک معاہدے کو منسوخ کر دیا گیا لیکن اب حکومت دوبارہ ریکوڈک معاہدہ کرنے جا رہی ہے جس کے لئے حکومت کو معاونت کی ضرورت ہے سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنی رائے دے وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس منظور کیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن