• news

جمہوریت کی بحالی میں قیادت، جیالوں کا اہم کردار ہے: مخدوم سید احمد محمود


لاہور(نمائندہ خصوصی ) سانحہ کارساز کی 15 ویں برسی کے موقع پر شہداءکی روح کے ایصال ثواب اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مخدوم ہاوس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صدرمخدوم سید احمد محمود، چیف کوآرڈی نیٹر عبدالقادر شاہین، علماءونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ جمیل نورانی، میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد سلیم مغل سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوط بنانے کی جدوجہد میں پیپلز کی قیادت اور جانثار جیالے کارکنان کا کردار اہم ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا،آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور اسے مضبوط بنانے کی جدوجہد کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے خون کے کتنے دریا پار کئے ہیں۔پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہےگی کیونکہ سانحہ کارساز کے شہداءکی قربانی اور ان کے اہل خانہ کی آنکھوں سے گرنے والے آنسوں کا ازالہ صرف مضبوط جمہوریت کے قیام میں پہناں ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن