پی ایچ اے کے سالانہ بجٹ کی منظوری
لاہور(خبرنگار)پی ایچ اے کا 22 واں بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس جیلانی پارک پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں زیر صدارت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید سمیت دیگر ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلا س میں پی ایچ اے ہیڈ کواٹر میں ہونے والے اجلاس میں مختلف نکات پر مبنی ایجنڈارکھا گیاجس میں محکمہ کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی، مارکیٹنگ ڈپیارٹمنٹ کے بل بورڈز، سٹیمرزکے ریٹوں میں ترمیم کی گئی، پارکوں میں کنیٹنز کے نیلامی کے طریقہ کار کو آسان بنا نے کی منظوری دی گئی۔
30یوسیز میں سویپنگ کا عمل شروع
لاہور(خبرنگار)لاہور شہر کی 30 یونین کونسلز میں سے سوپپنگ کا عمل شروع کردیاگیا ۔ ہر ٹاون میں واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پہلے روز سویپنگ سرگرمیوں کا عمل جاری ہے اور افسران سمیت ورکرز ٹاو ¾نز میں موجود ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نازیہ موہل کی قیادت میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ خالد عباس کی قیادت میں ڈینگی آگاہی واک بھی نکالی گئی ہیں۔