• news

پنجاب بھر میں یوم زکوة منایا گیا،سیمینارز، واک، پروگرامز 


لاہور ( نیوز رپورٹر) سیکر ٹری زکوٰةوعشر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ”یو م زکوٰة“ کا انعقادکیا گیا۔ تمام ضلع زکوٰة وعشر کمیٹیاں آئندہ بھی مہینے میں ایک دن”یوم زکوٰة“ کے طور پر منائینگی تاکہ عوام الناس کےساتھ ساتھ صاحب ثروت افراد کو بھی محکمہ زکوٰةوعشر کی خدمات سے متعلق مکمل آ گاہی حاصل ہو سکے۔اضلاع میں سیمینار / واک اور دیگر پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں ممبران ضلعی و مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے علاوہ عوام الناس خصوصاً علاقہ کے معززین، عوامی نمائندگان / اراکین پارلیمنٹ، علماءومشائخ، چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران، انجمن تاجران، زمیندار/کاروباری طبقہ اور دیگر مخیر و صاحب استطاعت لوگوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن