پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کو بے نقاب کیا جائے: سعد رضوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ کہ حویلیاں میں عید میلادالنبی کا جلوس روکنا تحریک لبیک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی سازش تھی۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کو بے نقاب کیا جائے،حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی سے وابستہ کسی فرد کے حقوق نہیں،ہمارے شہیدوں کے پوسٹ مارٹم نہیں ہو رہے وکلاء عدالت میں چکر لگا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس شوریٰ کے اراکین کے ہمراہ جامع مسجد رحمتہ للعالمین میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ