• news

ضلعی انتظامیہ انسداد سموگ کی روک تھام کیلئے متحرک 


لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد سموگ کی روک تھام کیلئے پوری طرح سے متحرک ہے۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر نے رات کی شفٹ کے سکواڈ کے ہمراہ تحصیل شالیمار کے علاقے میں انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کی اور انسداد سموگ کا باعث بننے والی تین انڈسٹریل یونٹس کو جرمانے عائد کر دئیے اور مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے۔

انہوں نے کہا ایم ایس شعیب فاو ¾نڈری کو 01 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔چودھری وسیم ڈولفن کپ عالیہ ٹاو ¾ن بند روڈ کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور علی سٹیل ری رولنگ ملز بھنی روڈ کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلیک گولڈ سٹیل ملز بھوگیوال کو سیل کر دیا گیا اور کارین اور غیر معیاری فیول کے استعمال پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن