گرین شرٹس کی برسبین میں ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن ‘کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ‘باﺅلنگ ‘فیلڈنگ پریکٹس ‘تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم نے گابا برسبین میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ااعلامیہ میں کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے برسبین میں ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن‘کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔قومی سکواڈ نے برسبین میں بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔قبل ازیں پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج افغانستان کےخلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا پہلا میچ 23اکتوبر کو بھارت کےخلاف ہوگا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے راﺅنڈمیں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا میں کھیلے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں پر121رنز بنائے ۔ فرائی لنک نے 43، مچل وین لنگن نے 20 اور سٹیفن بارڈ نے 19 رنز بنائے۔ باس دی لیڈ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ نیدرلینڈز نے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا۔ میکس او ڈوڈ نے 35، وکرم جیت سنگھ نے 39 اور باس دی لید نے 30 رنز بنائے۔بیس ڈی لیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ ایک اور میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو 79 رنز سے شکست دےدی۔ یو اے ای کے کپتان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن بیٹرز نے ابتدائی 11 اوورز میں ایک وکٹ پر 92 رنز بنا لیے تھے۔ یو اے ای کے باےولرز نے شاندار کم بیک کیا اور 15ویں اوور تک سری لنکا کو 117 پر پانچ وکٹوں سے محروم کردیا۔ کارتھک میاپن نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔ تاہم اس کے باوجود سری لنکا نے پاتھم نسانکا کے 60 گیندوں پر 74 رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 152 رنز بنالیے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کے 8 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہیں ہوسکے ۔ایان خان، 19 اور جنید صدیق 18 ‘ چراغ سوری 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔امارات کی ٹیم 17.1اوورز میں73رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ونندو ہسارنگا ڈی سلوا نے تین‘ دشمانتھا چمیرا نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا کی ایونٹ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔