ہمت نہیں ہاری ‘کرکٹ کیلئے دکانوں پر پیکنگ کا کام کیا: عمران طاہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بہاولپور رائلز کے مینٹور جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے ماسٹر کلاس میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، ماسٹر کلاس میں گوادر شارکس، مردان وارئیرز اور بہاولپور رائلز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔انہوںنے نوجوانوں کو اپنے کرکٹ کے سفر میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے بتایا اور اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے ٹپس بھی دیں۔عمران طاہر نے کہا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے میں سخت محنت کی، نے زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہاری، نے دکانوں پر پیکنگ کا کام کیا ، مجھے باﺅلنگ کےلئے کوئی نہیں بلاتا تھا ، ٹرائلز دینے کے لیے جاتا تو پوچھا جاتا کہ کس نے بھیجا، میں پاکستان میں ہر سطح پر کھیلنے میں کامیاب ہوا لیکن ملک کی نمائندگی کا خواب پورا نہ ہوا۔ جنوبی افریقہ نے موقع دیا، میں ان کا مشکور ہوا، میں موقع کی تلاش میں تھا اور میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا۔ پاکستان جونیئرلیگ جیسے پلیٹ فارم کا تو ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔
، کرکٹرز کو یہی کہوں گا کہ ہمت نہ ہاریں موقع کی تلاش میں رہیں، میں دنیا کیلئے مثال ہوں ، میں 22 سال سے مسلسل کرکٹ کھیل رہا ہوں۔