ڈاکوؤں‘ چوروں نے متعدد شہریوں کی جمع پونجی لوٹ لی
لاہور (نمائند ہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دئیے گئے۔ نشتر کالونی میں مسلح ڈاکو صائمہ نامی خاتون سے گن پوائنٹ پر پچاس ہزاراور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عادل سے اسلحے کے زور پر 10 ہزار اور موبائل فون، مغل پورہ میں اویس سے گن پوائنٹ پر 35 ہزار اور موبائل فون، شاد باغ میں صفدر سے ایک لاکھ اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں علی سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ڈاکو ہارون سے اسلحہ، چالیس ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں سجاد سے پچاس ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں جمیل سے 50 اور موٹر سائیکل اور ہربنس پورہ میں یاسر سے موٹر سائیکل اور 40 ہزار چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس، اچھرہ، رنگ محل، کاہنہ سے کاریں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، اقبال ٹائون، برکی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔