نیب کی درخواست پر سابق سینیٹر گلزار خان کے بیٹے عمار احمد کی ضمانت منسوخ
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی درخواست پر سابق سینیٹر گلزار احمد کے بیٹے عمار احمد خان کی ضمانت منسوخ کردی ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو مشروط ضمانت دی گئی تھی لیکن وہ اپنے ہی حلف نامے پر پورا نہیں اترا ہے ملزم کی وجہ سے کئی لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ملزم عمار احمد خان پر رقوم لیکر پاک عرب ہاوسنگ سوسائٹی میں شہریوں کو پلاٹ نہ دینے کا الزام ہے۔