• news

شاہ رخ جتوئی کی بریت‘ اٹارنی جنرل آفس کا نظرثانی  پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹارنی جنرل آفس نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کی بریت کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کو لکھے جانے والے خط کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی بریت کے فیصلے مسے قبل اٹارنی جنرل آفس سے رائے طلب نہیں کی گئی۔ سپریم کورٹ اس معاملے کو پہلے ہی اہم آئینی معاملہ قرار دے چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن