نشتر انتظامیہ نینعشیں ایدھی کے حوالے کر دیں، رات گئے 20 کی تدفین
ملتان(خصوصی رپورٹر,جنرل رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ نے پہلے لاوارث نعشیں ایدھی کو دینے سے گریزکیا بعد میں حوالے کر دی گئیں۔ رات گئے 20کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق پولیس نے ایدھی سنٹر کو 5 نعشوں کی تدفین کے لیے درخواست کی ایدھی ویلفیئر نے پولیس کی درخواست پر نشترہسپتال سے ملحقہ قبرستان میں 5 قبروں کی کھدائی کا عمل مکمل کیا لیکن نشتر ہسپتال انتظامیہ نے لاوارث میتیں دینے سے انکار کردیا ،یاد رہے کہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے اپنے دورے کے دوران فوری طور پر میتوں کی تدفین کے احکامات جاری کیے تھے۔ایدھی سنٹر نشترہسپتال کے انچارج رانا اشفاق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 گھنٹوں سے تدفین کے لیے قبریں تیار تھیں ۔پولیس نشتر ہسپتال سرد خانے سے لاوارث پانچ نعشیں لینے گئی تو نشتر انتظامیہ نے انکار کردیا۔نشتر انتظامیہ نے اپنے تمام افسران کو میڈیا کو موقف دینے سے روک رکھا ہے۔اس کے لئے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر رائو سے انکے موبائل پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی فون اٹینڈ نہ کیا۔