• news

گکھڑمنڈی: کتابوں کے تاجر‘ ٹیوٹا میں  ملازم نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کر لی


گکھڑمنڈی (نامہ نگار) کتابوں کے تاجر نے نامعلوم وجہ کی بنا پر سینے میں پسٹل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مرحوم صوم و صلوۃ کا پابند اور کتابوں کی دکان کرنے کے ساتھ محکمہ ٹیوٹا میں 16ویں گریڈ کا ملازم تھا۔ وقوعہ کے وقت کوئی بھی گھر میں موجود نہ تھا۔ بلال ٹائون ڈھینگرانوالی کا رہائشی اسلم شاہراہ قائداعظم پر ورلڈ بک سنٹر کے نام سے کاروبار کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کئی روز سے شدید ذہنی دبائو کا شکار تھا۔

ای پیپر-دی نیشن