پرانی رنجش کا بدلہ: فیصل آباد میں خاتون سے گن پوائنٹ پر زیادتی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ 271 ج ب میں ناصر وغیرہ چار ملزموں نے پرانی رنجش کا بدلہ لینے کے لیے ڈیرہ میں گھس کر (ص) بی بی اور اس کے خاوند کو گالی گلوج کرتے ہوئے ہراساں کیا، بعد ازاں اس کے خاوند کو دوسری سائیڈ پر لے گئے جبکہ ایک نامعلوم شخص نے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ ساندل بار پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔